حارث رؤف نے قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا


سید قاسم رضاویب ایڈیٹر

02nd August, 2020
حارث رؤف

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر  حارث رؤف نے مانچسٹر میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا انگلینڈ میں لیا گیا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے  جس کے بعد انہوں نے قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔

حارث رؤف پاکستان میں دو مرتبہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کل مانچسٹر پہنچے تھے جہاں ان کا پھر سے کورونا  ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کی رپورٹ منفی آگئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں حارث رؤف کے پانچ مرتبہ کورونا ٹیسٹ کی  رپورٹ مثبت آنے پر انہیں ٹیم کے ساتھ دورہ انگلینڈ پر نہیں بھیجا گیا تھا۔