Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کو مانچسٹر ٹیسٹ میں شکست کا سامنا

Now Reading:

پاکستان کو مانچسٹر ٹیسٹ میں شکست کا سامنا
مانچسٹر ٹیسٹ

انگلینڈ نے پاکستان کو مانچسٹر ٹیسٹ میں شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے پاکستان کو مانچسٹر ٹیسٹ میں شکست دے کر ٹیسٹ سیریز میں 1.0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے دیاجانے والا 277 رنز کا ہدف انگلینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کرس ووکس اور جوز بٹلر نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کرکے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

انگلینڈ کی آدھی ٹیم 146 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی اس کے بعد جوز بٹلر اور کرس ووکس نے 139 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کرتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

انگلینڈ 219 رنز پر ڈھیر، پاکستان کو 107 رنز کی برتری حاصل

Advertisement

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے ناقابل شکست 84 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جوز بٹلر 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلش کپتان جو روٹ 42 رنز بناکر نسیم شاہ کا نشانہ بنے، سبلی کو 36 رنز پر یاسر شاہ نے پویلین روانہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، فاسٹ بولرنسیم شاہ، شاہین آفریدی اورمحمد عباس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان  کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 219 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں 107 رنز کی برتری حاصل ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے نوجوان اولی پوپ (62 ) کے علاوہ کوئی کھلاڑی  نصف سنچری بھی اسکور نہ کرسکا۔ان کے علاوہ جوس بٹلر 38 اور اسٹورٹ براڈ 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔

روری برنز 4،ڈوم سبلی 8 اور جو روٹ 14 رنز بناسکے جبکہ بین اسٹوکس بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔کرس ووکس 19،جوفرا آرچر16،ڈومینک بیس  ایک اور جیمز اینڈرسن 7 رنز بناسکے۔

Advertisement

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں  جبکہ جبکہ شاداب خان اور محمد عباس نے 2،2 اور نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہالینڈ کے رولنٹ اولٹمنز پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ مقرر
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز: شاہین آفریدی کی شرکت مشکوک
پی سی بی نے غیر فعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو ختم کردیا
کرکٹر ناصر جمشید نے 7 سال بعد اپنی غلطی تسلیم کر لی
نیپالی بیٹسمین نے تاریخ رقم کر دی، ایک اوور میں 6 چھکے جڑ دیئے
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کیوی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر