Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی کا زمبابوے کیخلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان

Now Reading:

پی سی بی کا زمبابوے کیخلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان
پی سی بی
Advertisement

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں اپنی مہم کا آغاز زمبابوے کے خلاف تین میچز کی سیریز سے کرے گی۔

 آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل 3 ون ڈے میچز ملتان جبکہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے سیریز 30 اکتوبر سے تین نومبر  تک ملتان میں کھیلی جائے گی۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے  کے لیے راولپنڈی کا رخ کریں گی،  جہاں وہ 7، 8 اور 10 نومبر کو ایکشن میں نظر آئیں گی۔

Advertisement

سیریز کا شیڈول(میچ کے اوقات اور ٹریننگ کے شیڈول کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا)

20اکتوبر: زمبابوےکرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد

30 اکتوبر: پہلا ایک روزہ میچ، ملتان

یکم نومبر: دوسرا ایک روزہ میچ، ملتان

3 نومبر: تیسرا ایک روزہ میچ، ملتان

چار نومبر:اسلام آباد روانگی

Advertisement

7 نومبر: پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، راولپنڈی

8 نومبر: دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، راولپنڈی

10 نومبر: تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، راولپنڈی

11 نومبر: زمبابوے  کرکٹ ٹیم کی واپس ہرارے روانگی

خیال رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ دراصل آئی سی  سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے، جہاں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے 12 ممالک سمیت نیدرلینڈ کی ٹیم ایکشن میں نظر آئے گی۔

 اس ایونٹ کی سات بہترین ٹیمیں اور ایک میزبان ملک کو میگا ایونٹ میں رسائی ملے گی۔ سپر لیگ میں شامل ہر ٹیم کو چار ہوم اور چار اوے سیریز میں شرکت کرنی ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا ریکارڈ ساز مقابلہ، کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے
متحدہ عرب امارات، معاہدے کی خلاف ورزی پر عثمان خان کے خلاف تحقیقات شروع
آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ سن رائزز حیدرآباد نے بنا ڈالا
قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی، شاہد آفریدی داماد کے حق میں سامنے آگئے
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات
عثمان خان نے ملک کی نمائندگی کی خاطر بڑی آفر ٹھکرادی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر