Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی کا بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے والوں کو انتباہ

Now Reading:

پی سی بی کا بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے والوں کو انتباہ
پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے والوں کو انتباہ  جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بآ ور کردیا  ہے کہ وہ کسی کھلاڑی اور میچ آفیشلز کو بائیو سیکیور ببل میں موجود دیگر شرکاء کی صحت کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا ۔

پی سی بی کی جانب سے آئندہ بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کی صورت میں ٹورنامنٹ سے نکالنے کا انتباہ جاری کردیا  گیا ہے۔

ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہائی پرفارمنس سینٹر  ندیم خان کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران چند سینئر کھلاڑیوں اور آفیشلز کی جانب سے بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کیے جانے پر پی سی بی کو مایوسی ہوئی ہے۔

ندیم خان نے کہا کہ ایسا کرنے سے انہوں نےٹورنامنٹ کی ساکھ  اور  بائیو سیکیور ببل میں موجود اپنے ساتھیوں  کی صحت کو خطرے میں ڈالا  ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ قطعاََ قابل قبول نہیں ہے، متعلقہ کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقاتوں کے بعد یہ بآور کردیا گیا ہےکہ مستقبل میں بائیو سیکیور ماحول کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور اگر ایسا ہوا تواس فرد کو موجودہ اور آئندہ کھیلے جانے والے ٹورنامنٹس سے نکال دیا جائے گا۔

ندیم خان نے  کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز ہونے کو ہے، دنیا ہمیں دیکھ  رہی ہے لہٰذا وہ توقع کرتے ہیں کھلاڑی اور آفیشلز ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے کیونکہ  یہ غیر ذمہ دارانہ اقدامات  کوویڈ19 کی مشکل صورتحال میں پی سی بی کی کوششوں کو  خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ نو کھلاڑیوں اور تین آفیشلزنےمقررہ ٹیم ہوٹل میں رہتے ہوئے ببل کی خلاف ورزی کی تھی، اطلاع موصول ہوتے ہی منتظمین نے رات کو ان تمام افراد کے کوویڈ19 ٹیسٹ کروائے، جس کے نتائج منفی آئے ہیں۔ ان ٹیسٹ کے اخراجات انہی افراد نے اٹھائے  ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر