Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل پلے آف میچز کیلئے براڈ کاسٹ پینل کا اعلان

Now Reading:

پی ایس ایل پلے آف میچز کیلئے براڈ کاسٹ پینل کا اعلان
پی ایس ایل
Advertisement

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل )2020 کے  پلے آف میچز کے لیے براڈ کاسٹ پینل کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  کورونا وائرس کی عالمی وباء کے سبب 8 ماہ کے تعطل کے بعد پاکستان سپر لیگ 2020 کے بقیہ میچز 14 نومبر بروز ہفتہ سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوں گے۔

بند دروازوں میں کھیلے جانے والے یہ چاروں میچز پاکستان کے ناظرین کے لیے پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست نشر ہوں گے۔

ایونٹ کے ابتدائی مرحلے کی طرح ان باقی ماندہ میچز کی پراڈکشن بھی ایچ ڈی کوالٹی میں کی جائے گی۔ اس دوران ہاک آئی اور ڈی آر ایس کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

ایونٹ کے پلے آف میچز میں اسپائیڈر کیم، الٹراموشن اورسپر سلو موشن کیمراز کے علاوہ فینز کی سہولت کے لیے کرک وز کی جانب سے ڈیٹا ان پٹ بھی جاری رہے گی۔

Advertisement

ایونٹ کی لائیو اسٹریمنگ پی ایس ایل کے آفیشل یوٹیوب چینل پر (پاکستان سے باہر) دستیاب ہوگی۔

اس دوران دنیا کے معروف کمنٹیٹرز گراؤنڈ پرہونے والے ایکشن پر تبصرے اور تجزیے کے لیے کمنٹری باکس میں موجود ہوں گے۔

Advertisement

ایونٹ کے ابتدائی مرحلے میں شریک تین غیرملکی کمنٹیٹرز،جنوبی افریقہ کے جونٹی رہوڈز، انگلینڈ کے ڈومینک کارک اور مارک بچر کے علاوہ پاکستان کے معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ اور بازید خان لیگ کے بقیہ میچز پر تبصرہ کریں گے۔

لیجنڈری فاسٹ بالر وقاریونس، قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر اور عروج ممتاز کے ساتھ ساتھ معروف اردو کمنٹیٹر طارق سعید بھی ان چار میچز کے لیے بنائے گئے براڈکاسٹ پینل کا حصہ ہیں۔

ہفتے کے روز شیڈول ایونٹ کے دو پلے آف میچز میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز (کوالیفائر)جبکہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی (ایلیمنٹر 1) میں مدمقابل ہوں گے۔

کوالیفائر کی شکست خوردہ ٹیم ایلیمنٹر 1 کی فاتح ٹیم کے ساتھ اتوار کو شیڈول ایلیمنٹر 2 میں مدمقابل آئے گی۔ اس مقابلے کی فاتح ٹیم پھر کوالیفائر کی فاتح سائیڈ سے 17 نومبر کو فائنل میں ٹکرائے گی۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنائے جانے کا امکان
پی سی بی چیئرمین کی زیر صدارت رات گئے اہم اجلاس
بڑا استعفیٰ آگیا
سلیکشن کمیٹی نے کپتان کے حوالے سے تجاویز محسن نقوی کو بھجوادیں
ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا ریکارڈ ساز مقابلہ، کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے
متحدہ عرب امارات، معاہدے کی خلاف ورزی پر عثمان خان کے خلاف تحقیقات شروع
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر