Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی خواتین چیمپئن شپ 22 نومبر سے شروع ہو گی

Now Reading:

قومی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی خواتین چیمپئن شپ 22 نومبر سے شروع ہو گی
Advertisement

نیشنل ویمنز ٹرائنگولر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئن شپ 22 نومبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق  22 نومبر سے یکم دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں تین ٹیمیں شرکت کریں گی۔  ٹورنامنٹ میں کُل 42 خواتین کرکٹرز شرکت کریں گی۔

ایونٹ کا فائنل یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا جس  میں خواتین کرکٹرز کو بہترین کارکردگی کی ترغیب دینے کی غرض سے ایونٹ کی انعامی رقم دگنی کردی گئی ہے۔ایونٹ میں تقریباََ سترہ لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

دس روزہ ٹورنامنٹ میں پی سی بی بلاسٹرز،پی سی بی چیلنجرز اور  پی سی بی ڈائنا مائٹس کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ایونٹ میں 2 ٹاپ ٹیمیں یکم دسمبر کو پوائنٹس کی بنیاد پر فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔

پی سی بی چیلنجرز کی ٹیم ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ گذشتہ ایڈیشن میں 292 رنز بناکر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کرنے والی منیبہ علی اس ایونٹ میں دفاعی چیمپئن کی قیادت کریں گی۔

پی سی بی بلاسٹر کی قیادت عالیہ ریاض اور پی سی بی ڈائنمائٹس کی قیادت رامین شمیم کریں گی۔ تمام ٹیموں کے اسکواڈ میں ایک ایک انڈر 19 ویمن کرکٹرکو  شامل کیا گیاہے۔

ٹورنامنٹ کے میچز کی لائیو اسٹریمنگ پی سی بی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر کی جائے گی۔

Advertisement

شیڈول:

22 نومبر: پی سی بی بلاسٹرز بمقابلہ پی سی بی ڈائنامائٹس بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی

23 نومبر پی سی بی بلاسٹرز بمقابلہ پی سی بی چیلنجرز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی

25 نومبر: پی سی بی ڈائنامائٹس بمقابلہ پی سی بی چیلنجرز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی

26 نومبر: پی سی بی ڈائنامائٹس بمقابلہ پی سی بی بلاسٹرزبمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی

28 نومبر: پی سی بی چیلنجرز بمقابلہ پی سی بی بلاسٹرز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی

Advertisement

29 نومبر: پی سی بی چیلنجرز بمقابلہ پی سی بی ڈائنامائٹس بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی

یکم دسمبر: فائنل بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی

اسکواڈز:

پی سی بی بلاسٹرز:

منیبہ علی (کپتان)،عائشہ نسیم،بسمہ معروف، کائنات حفیظ، ندا ڈار، فاطمہ ثناء، سیدہ عروب شاہ، سعدیہ اقبال، صبا ء نذیر،ایمن انور، وحیدہ اختر، صدف شمس، صائمہ ملک ، عاصمہ امین (وکٹ کیپر)۔

پی سی بی بلاسٹرز:

Advertisement

عالیہ ریاض (کپتان)، جویریہ خان، سدرہ امین، جویریہ ودود، حرینہ سجاد، نتالیہ پرویز،طوبہٰ حسن، انعم امین، سدرہ نواز (وکٹ کیپر)، حفصہ امجد، ماہم طارق، نورین یعقوب، خدیجہ چشتی اور انوشہ ناصر۔

پی سی بی ڈائنامائٹس:

رامین شمیم (کپتان)،  ناہیدہ خان، عائشہ ظفر، عمیمہ سہیل، حفصہ خالد، ارم جاوید، کائنات امتیاز، سبحانہ طارق، نجیہ علوی ( وکٹ کیپر)، نشرا سندھو،امِ ہانی، سیدہ زہرہ فاطمہ، اآئمہ سلیم۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنائے جانے کا امکان
پی سی بی چیئرمین کی زیر صدارت رات گئے اہم اجلاس
بڑا استعفیٰ آگیا
سلیکشن کمیٹی نے کپتان کے حوالے سے تجاویز محسن نقوی کو بھجوادیں
ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا ریکارڈ ساز مقابلہ، کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے
متحدہ عرب امارات، معاہدے کی خلاف ورزی پر عثمان خان کے خلاف تحقیقات شروع
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر