قومی ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم نے پاکستان کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا


سید قاسم رضاویب ایڈیٹر

03rd December, 2020
Square ad 300 x 250

قومی ٹیسٹ بیٹسمین سمیع اسلم نےپاکستان کرکٹ کو خیرباد کہہ کر امریکہ میں سکونت ا ختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ اوپنر سمیع اسلم مسلسل اچھی پرفارمنس کے باوجود ٹیم میں منتخب نہ کیے جانے پر پاکستان کرکٹ کو خیرباد کہہ کر امریکہ منتقل ہوگئے۔

سمیع اسلم نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 13 ٹیسٹ میچز میں 7 نصف سنچریز کی مدد سے 31.58 کی اوسط سے 758 رنز بنارکھے ہیں۔

انہوں نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کے 76 میچز 14 سنچریز اور17 نصف سنچریز کی بدولت 38 کی اوسط سے 4594 رنز بنارکھے ہیں۔

سمیع اسلم نے گذشتہ ماہ ڈومیسٹ سیزن میں عمدہ کارکردگی کے باوجود دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم میں منتخب نہ کیے جانے پر دلبرداشتہ ہوکر پاکستان کرکٹ کو خیرباد کہہ کر امریکہ چلے گئےتھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمیع اسلم کا یو ایس اے کرکٹ بورڈ سے معاہدہ طے پاگیا ہے، امریکی کرکٹ بورڈ نے سمیع اسلم سے 3 برس کا کانٹریکٹ کیا ہے۔