قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی بطور چیف سلیکٹر مدت ملازمت ختم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ مصباح الحق کی بطور چیف سلیکٹر مدت ملازمت ختم ہونے پر صوبائی کوچز پر مشتمل قومی سلیکشن کمیٹی بھی تحلیل کر دی گئی ہے۔
ہیڈ کوچ مصباح الحق 30 نومبر تک قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بھی تھے۔ تاہم اب وہ صرف ہیڈ کوچ کی حیثیت سے کام کریں گے۔
پی سی بی نے پرانی طرز پر نئی سلیکشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی سلیکشن کمیٹی چیف سلیکٹر اور تین ممبران پر مشتمل ہوگی جو ٹیم کے انتخاب میں صوبائی کوچزکی رائے لے گی۔
نئے چیف سلیکٹر کے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اکرم مضبوط امیدوار ہیں ۔نئے چیف سلیکٹر کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News