انٹرنیشنل باکسر وسیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کا ٹیلنٹ موجود ہے جسے نکھارنے کی ضرورت ہے۔
لاہور میں جہانگیر بدر کے بیٹے ذوالفقار بدر کی رہائش گاہ پر میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسر وسیم خان نے کہا کہ اگر حکومت کرکٹ کی طرح باکسنگ کی بھی سرپرستی کرے تو اس کھیل میں بھی پاکستان کا نام روشن ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ماضی میں پاکستان کیلیے کئی عالمی ٹاٹئلز جیت چکے ہیں، حکومت باکسنگ کو اسپانسر کرے تو مزید کارنامے انجام دے سکتے ہیں۔
اس موقع پر ذوالفقار بد ر کا کہنا تھا کہ کراچی میں انٹر نیشنل باکسنگ چیمپئین شپ منعقد کرانے جارہے ہیں، مارچ میں ہونے والی اس چیمپئن شپ کو حکومت سندھ اسپانسر کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News