Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رواں دہائی کی کرکٹ ٹیم، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

Now Reading:

رواں دہائی کی کرکٹ ٹیم، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

کرکٹ کی بین الاقوامی تنظیم (آئی سی سی) نے مختلف فارمیٹس میں دہائی کی کرکٹ ٹیمیں منتخب کی ہے تاہم ان ٹیموں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

رواں دہائی کی کرکٹ ٹیم میں ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کئی عرصہ تک نمبر ون پوزیشن پر رہنے والی پاکستانی ٹیم کا کوئی کھلاڑی بھی جگہ نہ بنا سکا، بابر اعظم کو آئی سی سی کی نمبر ون ریکنگ پر رہنے کے باوجود ٹیم میں جگہ نہ مل سکی۔

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ایک روزہ کرکٹ کی ٹیم آف دی ڈیکیڈ میں انڈیا کے تین کرکٹر جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے دو، دو کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

سری لنکا، بنگلہ دیش، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ایک، ایک کھلاڑی دہائی کی ون ڈے ٹیم میں جگہ بنا سکے۔

ٹیم آف دی ڈیکیڈ کے لیے پاکستان کے مصباح الحق، سعید اجمل اور محمد حفیظ کو نامزد کیا گیا تھا مگر وہ پلئینگ الیون یعنی 11 کھلاڑیوں کی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔

Advertisement

آئی سی سی کی اعلان کردہ دہائی کی ٹیم میں کپتان سابق انڈین وکٹ کیپر ایم ایس دھونی ہیں جبکہ ان کے علاوہ وراٹ کوہلی اور روہت شرما بھی شامل ہیں۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور مچل سٹارک جبکہ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز اور عمران طاہر بھی ٹیم آف دی ڈیکیڈ کا حصہ ہیں۔

بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، سری لنکن بولر لیستھ ملنگا، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اور انگلینڈ کے بین سٹوکس بھی ون ڈے ٹیم میں شامل کیے گئے۔

آئی سی سی کی ٹیسٹ اور ٹی 20 ٹیمز آف دی ڈیکیڈ میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں کیا گیا۔

ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے چار اور انڈیا دو کھلاڑیوں کو لیا گیا ہے۔

ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں الیسٹر کک، جیمز اینڈرسن، سٹورٹ براڈ، بین سٹوکس، ڈیوڈ وارنر، کین ولیمسن، وراٹ کوہلی، ایشون، ڈیل سٹن، سٹیو سمتھ اور کمار سنگاکارا کے نام ہیں۔

Advertisement

ٹی 20ٹیم آف دی ڈیکیڈ میں بھی انڈیا کے ایم ایس دھونی کو کپتان رکھا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ جسپرت بھمرا، وراٹ کوہلی، روہت شرما ٹیم کا حصہ ہیں۔

ٹیم میں افغانستان کے راشد خان نے بھی جگہ بنائی ہے، ان کے علاوہ کرس گیل، گلن میکسول، لیستھ ملنگا، ڈویلیئرز، پولارڈ اور فنچ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روہت شرما پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے خواہشمند
پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر