قومی کرکٹر عماد وسیم کو بگ بیش لیگ میں شرکت کی اجازت مل گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے عماد وسیم کو بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے این او سی جاری کردیا ہے۔
پی سی بی ذرائع نے این او سی جاری کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قومی ٹیم کی مصروفیات کے سبب عماد وسیم کی لیگ کے ابتدائی میچز میں شرکت غیر یقینی ہے۔
عماد وسیم کا بگ بیش لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لیے میلبورن رینی گیڈز کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے ۔
خیال رہے کہ عماد وسیم ان دنوں قومی ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود ہیں ۔پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں۔