سابق قومی کپتان شاہد آفریدی لنکن پریمئر لیگ سے وطن واپس آگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں گال گلیڈیئٹرز کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ انہیں ایمرجنسی میں گھر واپس جانا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں صورتحال بہتر ہوتے ہی لنکن پریمئر لیگ میں اپنی ٹیم کو دوبارہ جوائن کرلوں گا۔
Unfortunately I have a personal emergency to attend to back home. I will return to join back my team at LPL immediately after the situation is handled. All the best.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) December 2, 2020
یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی لنکن پریمئر لیگ (ایل پی ایل) میں گال گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
ایونٹ کے پہلے میچ میں شاہد آفریدی نے دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تھی ۔