Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد رضوان نے شکست کی ذمہ داری قبول کرلی

Now Reading:

محمد رضوان نے شکست کی ذمہ داری قبول کرلی
محمد رضوان

محمد رضوان

نیوزی لینڈ سے عبرتناک شکست کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے محمد رضوان نے تمام ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے میچ میں اچھی فیلڈنگ نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 20 وکٹیں درکار ہوتی ہیں اور یہاں فیلڈنگ کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، ہم نے تینوں شعبوں میں اچھا کھیل پیش نہیں کیا، یہ سیریز ہمارے لیے بہت بڑا سبق تھا، ہمیں تینوں شعبوں خاص طور پر فیلڈنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ میں بھی ہماری پرفارمنس مستقل نہیں، ہمارے بیٹسمین باصلاحیت ہیں، آئندہ سیریز میں ان سے بہتر کارکردگی کی امید ہے، اس ٹیسٹ میچ میں بولرز نے ہمارے لیے کئی مواقع پیدا کیے، ان کے جارحانہ انداز میں کمی نہیں ہے مگر کیچز چھوٹنے سے ان کا مورال گرا، ہم میچ کے اختتام میں ریلیکس ہوئے جس کا خمیازہ بھگتا۔

کپتان نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اتنی انرجی ہونی چاہیے کہ پہلے سیشن کی طرح تیسرے سیشن میں بھی اچھی بولنگ کرسکیں، کین ولیمسن  ورلڈ نمبر ون بیٹسمین ہیں، انہوں نے ہمیں مواقع دئیے  لیکن ہم نے فائدہ نہیں اٹھایا، دونوں ٹیموں کے درمیان سب سے بڑا فرق کائل جیمیسن رہے، دراز قد کی وجہ سے انہیں بہت مدد ملی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا
کبھی کسی کی باتوں میں آ کر حکمت عملی تبدیل نہیں کی، بابر اعظم
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش
بابر اعظم کی کپتانی پر اظہر علی ان کی حمایت میں سامنے آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر