Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے 354 رنز درکار

Now Reading:

دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے 354 رنز درکار

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 354 رنز درکار ہیں اور اس کی 9 وکٹیں باقی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز 659 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔

کپتان کین ولیمسن نے 238 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ ہینری نکلز 157 اور ڈیرل مچل ناقابل شکست 102 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ اور محمد عباس نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1346342907805052928

Advertisement

دن کے اختتام پر پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 8 رنز بنائے ہیں۔ شان مسعود دوسری اننگز میں بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ عابد علی 7 اور نائٹ واچ مین محمد عباس ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمی سن نے وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز نے 297 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ارشد ندیم کا انگلینڈ میں انجری کا علاج شروع، عالمی مقابلوں سے قبل بحالی کا مرحلہ جاری
قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آج رات بنگلادیش روانہ ہوگی
پاکستان نے کھیل کے ایک اور میدان میں بھارت کو دھول چٹا دی
دنیا کے معمر ترین میراتھون رنرفوجا سنگھ کا 114 برس کی عمر میں چل بسے
اسٹارک کی 15 گیندوں پر 5 وکٹیں، 78 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
نئی تاریخ رقم، آسٹریلیا کی شاندار کارکردگی و ویسٹ انڈیز کی ناقابلِ یقین شکست
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر