پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فینز کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں شائقین کو میدان بلانے کا خواہاں ہے۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے وفاقی ، سندھ اور پنجاب حکومتوں سے رابطہ کیا ہے۔
پی سی بی نے وفاقی و متعلقہ صوبائی حکومتوں کو پی ایس ایل کے ہر میچ میں 12 سے 14 ہزار شائقین کی آمد کا پلان بھیجا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہیں اور اکثر ممالک میں کھیل کے میدانوں میں تماشائیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔
انگلینڈ اور سری لنکا کے مابین جاری حالیہ ٹیسٹ سیریز بھی بند دروازوں کے پیچھے کھیلی جارہی ہے اور پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز بھی بائیو سیکیور ببل میں ہی کھیلی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News