کورونا کو مذاق نہ سمجھیں،اس اذیت سے گزر چکی ہوں ، ثانیہ مرزا


شبین رضاویب ایڈیٹر

20th January, 2021
sania mirza
Square ad 300 x 250

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کے اسٹار کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا کو مذاق نہ سمجھیں، کیونکہ انہیں تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باوجود بھی کورونا ہوگیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں 2 سالہ بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ انہیں بھی 2021 کے آغاز میں ہی کورونا ہوگیا تھا، اب وہ صحت مند ہیں، تاہم وہ کورونا کی اذیت سے گزر چکی ہیں۔

ٹینس اسٹار نے اپنی پوسٹ میں واضح کیا کہ ان میں کورونا کی خطرناک علامات نہیں تھیں اور وہ زیادہ تکلیف سے نہیں گزریں، تاہم اس باوجود انہوں نے مشکلات کا سامنا کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

قومی کرکٹر کی اہلیہ نے بتایا کہ کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد سب سے مشکل کام 2 سالہ بیٹے سے الگ ہونا تھا اور قرنطینہ کے دوران وہ نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی و جذباتی اذیت سے بھی گزریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

انہوں نے مداحوں کو ہدایات کی کہ وہ کورونا سے تحفظ کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے فیس ماسک کا استعمال کریں اور وہ کورونا کو مذاق نہ سمجھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)