Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی ٹیم گزشتہ دوسالوں میں پاکستان سے باہر ایک بھی ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکی

Now Reading:

قومی ٹیم گزشتہ دوسالوں میں پاکستان سے باہر ایک بھی ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکی
Advertisement

پاکستان کی قو می کرکٹ ٹیم قومی ٹیم گزشتہ دوسالوں میں پاکستان سے باہر ایک بھی ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکی ہے۔

قومی ٹیم نے پاکستان سے باہر آخری ٹیسٹ میچ نومبر2018 میں نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی میں جیتا تھا۔

گزشتہ دو سالوں میں قومی کرکٹ ٹیم نے پاکستان سے باہر9 ٹیسٹ میچز میں شکست کھائی اور 2 ڈرا کیے۔

قومی کرکٹ ٹیم نے پاکستان سے باہر آخری ٹیسٹ سیریز یواے ای میں آسٹریلیا کے خلاف1 صفر سے جیتی تھی۔

شاہینوں کو نیوزی لینڈ میں ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، دوسرے ٹیسٹ میں قومی کرکٹ ٹیم انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اننگز اور176 رنز سے شسکت سے دوچار ہو گئی، یہ شکست پاکستان کی چوتھی اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دوسری بڑی شکست ہے۔

Advertisement

اس سے پہلے 2001 میں ہملٹن نیوزی لینڈ میں پاکستان کو اننگزاور185 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے50عشاریہ50 کی اوسط سے4 اننگز202 رنز بنائے، اُن کی اننگز میں 3 نصف سنچریوں تھیں جبکہ آلرانڈر فہیم اشرف نے46عشاریہ50 کی اوسط سے186 رنز بنا ئے اور اظہر علی نے43عشاریہ25 کی اوسط سے173 رنز بنائے انکا زیادہ سے زیادہ اسکور93رہا۔

پاکستان کی طرف سے صرف ایک سنچری فواد عالم نے بنائی جبکہ اوپنرز بری طرح فلاپ ہو ئے۔

شان مسعود اورعابد علی پر مشتمل اوپننگ جوڑی 4 اننگز میں8عشاریہ 75کی اوسط سے صرف35 رنز بنا سکی۔

شان مسعودنے2عشاریہ50 کی اوسط سے10 رنز بنائے جس میں وہ تین دفعہ صفر پر آٹ ہوئے۔

عابد علی نے19 کی اوسط سے76 رنز بنائے، تیسرے ناکام بلے باز حارث سہیل رہے جنھوں نے7کی اوسط سے4 اننگز میں صرف28 رنز بنائے۔

Advertisement

ٹیسٹ سیریز میں بالرز کی کارکردگی انتہائی خراب رہی۔

سیریز میں کوئی پاکستانی بالر اننگز میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں نہ لے سکا۔

شاہین آفریدی 42عشاریہ83 کی اوسط سے6 وکٹیں لے سکے جبکہ محمد عباس اور نسیم شاہ نے بالترتیب 45 اور73 کی اوسط سے4،4 وکٹیں لیں۔

یاسر شاہ اور فہیم اشرف باالترتیب44 اور54 کی اوسط سے3،3 وکٹیں لے پائے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سلیکشن کمیٹی نے کپتان کے حوالے سے تجاویز محسن نقوی کو بھجوادیں
ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا ریکارڈ ساز مقابلہ، کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے
متحدہ عرب امارات، معاہدے کی خلاف ورزی پر عثمان خان کے خلاف تحقیقات شروع
آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ سن رائزز حیدرآباد نے بنا ڈالا
قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی، شاہد آفریدی داماد کے حق میں سامنے آگئے
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر