
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں شکست اننگز اور 176 رنز سے شکست دے دی۔
کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 176 رنز سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
Match Summary
Scorecard: https://t.co/64VX515STq#NZvPAK | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/VnolzwvNCG
Advertisement— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 6, 2021
پاکستان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں186 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔اظہر علی 37 ،ظفر گوہر 37 ، فہیم اشرف 28 اور عابد علی 26 رنز بناسکے۔
ان کے علاوہ فواد عالم 16،حارث سہیل 15، محمد رضوان 10،شاہین شاہ آفریدی 7 اور محمد عباس 3 رنز بناسکے۔شان مسعود دونوں اننگز میں کوئی رن نہ بناسکے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمی سن نے 6 وکٹیں حاصل کرکے میچ میں مجموعی طور پر 11 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے۔
https://twitter.com/ICC/status/1346690601832468480
ان کے علاوہ ٹرینٹ بولٹ نے 3 اور کین ولیمسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کی پہلی اننگز کے 297 رنز کے جواب میں کین ولیمسن کی ڈبل سنچری کی بدولت 659 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کی تھی۔
کین ولیمسن کو پہلے میچ میں سنچری اور دوسرے میچ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
https://twitter.com/ICC/status/1346697396919537666
اس جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ ٹیم نے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی مرتبہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
https://twitter.com/ICC/status/1346678702009012226
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News