راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان جنوبی افریقہ پر واضح برتری حاصل ہے۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بناچکی ہے اور اسے پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 166 رنز درکار ہیں۔
جنوبی افریقی کپتان کوئنٹن ڈی کوک24 اور ٹمبا باووما 15 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
ایڈن مارکرام 32، فاف ڈوپلیسی 17 اور ڈین ایلگر 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ریسی وینڈر ڈسن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 2 جبکہ نعمان علی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Stumps at the Pindi Cricket Stadium!
South Africa trail by 166 runs. Scorecard: https://t.co/uZL7EzF6Gl#PAKvSA | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/p320Qsos32
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 5, 2021
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فہیم اشرف کے ناقابل شکست 78 رنز اور کپتان بابر اعظم کے 77 رنز کی بدولت 272 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے عمران بٹ 15، عابد علی 6 اور اظہر علی کوئی رن نہ بناسکے۔ فواد عالم بھی 45 رنزپر رن آؤٹ ہوگئے۔
ان کے علاوہ محمد رضوان 18، حسن علی، یاسر شاہ اور نعمان علی 8،8 رنز بناسکے جبکہ شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے اینرچ نورٹجے نے 5 ،کیشو مہاراج نے 3 جبکہ ویان ملڈر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News