راولپنڈی ٹیسٹ: دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان کی پوزیشن مستحکم
راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان جنوبی افریقہ پر...
راولپنڈی ٹیسٹ میں حسن علی کی شاندار بولنگ کی بدولت جنوبی افریقی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 201 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے پہلی اننگز کے 272 رنز کے جواب میں 201 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹمبا باووما 44 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔وین ملڈر 33 اور ایڈن مارکرام 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ان کے علاوہ کپتان کوئنٹن ڈی کوک 29، جارج لنڈا 21، فاف ڈوپلیسی 17 ، ڈین ایلگر 15 اور کیشو مہاراج ایک رن بناسکے جبکہ ریسی وینڈر ڈسن ، کگیسو ربادا اور اینرچ نورٹجے بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 5 جبکہ نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 272 رنز بنائے تھے، اس طرح پاکستان کو جنوبی افریقہ پر 71 رنز کی برتری حاصل ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News