Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی نے دورہ جنوبی افریقہ کی تاریخوں کا اعلان کردیا

Now Reading:

پی سی بی نے دورہ جنوبی افریقہ کی تاریخوں کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی سی) نے دورہ  دورہ جنوبی افریقہ کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے  مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے اعلان کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اپریل میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ دورے میں 3 ایک روزہ اور 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

دورے میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم 26 مارچ کو جوہانسبرگ روانہ ہوگی، جہاں 2، 4 اور 7 اپریل کو تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔سیریز کا پہلا اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ پریٹوریا جبکہ دوسرا ون ڈے میچ جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں مدمقابل آئیں گی۔

Advertisement

ابتدائی طور پر یہ سیریز تین  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل تھی تاہم کرکٹ جنوبی افریقہ کی درخواست پر اس سیریز میں ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

Advertisement

پہلے 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 10 اور 12 اپریل کو جوہانسبرگ جبکہ اگلے دونوں میچز پریٹوریا میں کھیلے جائیں گے۔

یہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل  پاکستان کی دوسری سیریز ہے۔

پاکستان نے سپرلیگ میں شامل اپنی پہلی سیریز نومبر 2020 میں زمبابوے کے خلاف کھیلی تھی، جہاں پاکستان نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

فی الحال قومی ٹیم ورلڈکپ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

اس کے برعکس جنوبی افریقہ کی یہ سپر لیگ میں پہلی سیریز ہے۔ 13 ٹیموں پر مشتمل اس لیگ میں ہر ملک کو 2 سالہ مدت میں 8 سیریز (4 ہوم اور 4 اوےسیریز)کھیلنی ہیں۔

ابتدائی طور پر پاکستان کو اکتوبر 2020 میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرنا تھاتاہم کوویڈ 19 کی عالمی وباء کے باعث اسے ملتوی کرکے اب اپریل 2021 میں شیڈول کیا گیا ہے۔

Advertisement

دورہ جنوبی افریقہ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے روانہ ہوگی، جہاں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 17 اپریل سے شروع ہوگی۔

ون ڈے شیڈول:

2اپریل : پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ؛ سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا

4اپریل: دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ ؛ وانڈررز اسٹیڈیم ، جوہانسبرگ

7اپریل : تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ ؛ سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا

ٹی ٹوئنٹی شیڈول:

Advertisement

10اپریل:پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ،  وانڈررز اسٹیڈیم ، جوہانسبرگ

12اپریل: دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ،  وانڈررز اسٹیڈیم ، جوہانسبرگ

14 اپریل: تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا

16 اپریل :چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کی ایک بار پھر بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی خواہش
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا، سنیل نارائن
بد قسمتی ہے ہماری حکومت کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کرتی، بھارتی حریف کو شکست دینے والے شاہ زیب کا شکوہ
خیبر پختونخوا، محکمہ کھیل کے افسران کے تبادلے اور تعیناتی
بھارتی نوجوان نے شطرنج کے عالمی چمپئن چینی کھلاڑی کو چیلنج کر دیا
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر