Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 6، کراچی کنگز نے ملتان سلطان کو شکست دے دی

Now Reading:

پی ایس ایل 6، کراچی کنگز نے ملتان سلطان کو شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطان سے  کامیابی حاصل  کر لی ہے۔

 تفصیلات کت مطابق پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

مزید پڑھیں

پی ایس ایل سیزن 6 : اسلام آباد یونائیٹد نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن  6 کے چھٹے میچ میں...

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے نویں میچ میں کراچی کنگز نے بابراعظم کے 90 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔

فاتح ٹیم نے 196 رنز کا مطلوبہ ہدف 18.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

Advertisement

بابر اعظم کی شاندار کارکردگی کی بدولت کراچی کنگز نے 196 رنز کا بڑا ہدف 19 اوور میں ہی حاصل کر لیا۔

کراچی کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر ملتان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بابراعظم کے ہمراہ 25 گیندوں پر 56  رنز کی ابتدائی شراکت قائم کرنے والے اوپنر شرجیل خان 190 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ4 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نئے آنے والے بیٹسمین جوکلارک نےکریز سنبھالتے ہی  بابراعظم کے ہمراہ رنز بنانے کی رفتار کو مزید تیز کردیا۔دونوں بلے بازوں نے 61 گیندوں پر 97 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

انہوں نے 26 گیندوں پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی بدولت 207 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ  54 رنز بنائے، انہیں شاہنواز دھانی نے آؤٹ کیا۔

بابراعظم نے 60 گیندوں پر 13 چوکوں اور 1 چھکے کی بدولت 90 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

Advertisement

یہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں ان کی بہترین اننگز ہے۔ انہوں نے میچ کی آخر ی تین گیندوں پر 1 چھکا اور 2 چوکے لگا کر کراچی کنگز کو فتح سے ہمکنار کردیا۔

کولن انگرام 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ محمد نبی 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی نے 2 جبکہ سہیل خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تاہم ملتان کی جانب سے محمد رضوان اور کرس لین نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا لیکن پانچویں اوور میں کرس لین 14 گیندوں پر 32 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

محمد رضوان نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چوکوں کی مدد سے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔

 جبکہ جیمز ونس نے 29 گیندوں پر 45 رنز اسکور کیے۔

صہیب مقصود 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

Advertisement

ملتان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

علاوہ ازیں کراچی کی جانب سے ارشد اقبال نے دو جبکہ عماد وسیم، محمد عامر، ڈینیل کرسچن اور وقاص مقصود نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز نے گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

دوسری جانب کراچی کنگز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شکست کے بعد آج میدان میں اترے گی۔

پاکستان سپرلیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے ، پہلا میچ کراچی کنگزاور ملتان سلطانز کے درمیان جب کہ دوسرا میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان شام سات بجے کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر