پاکستان کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں پچ فاسٹ بولرز کے لیے کافی مددگار ہوتی ہے۔
راولپنڈی میں ٹریننگ سیشن کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ کراچی کی نسبت راولپنڈی کی کنڈیشنز کافی مختلف ہیں ۔
فہیم اشرف نے کہا کہ کھلاڑیوں نے بہت اچھی پریکٹس کی ہے اور بھرپور ردھم میں لگ رہے ہیں۔ موسم جیسا بھی ہو وہاں اپنے اپ کو ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں شروع سے ہی جتنی بولنگ پر توجہ دیتا ہوں اتنی ہی بلےبازی پر بھی توجہ دیتا ہوں۔ میں ٹیم کی پریکٹس اور اپنی پریکٹس سے بھی بہت مطمئن ہوں۔
AdvertisementAll-rounder Faheem Ashraf, interacted with media via video conference call today, ahead of the second #PAKvSA Test starting from 4 February at the Pindi Cricket Stadium, Rawalpindi.https://t.co/8tI0OtUa3f
#HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen— PCB Media (@TheRealPCBMedia) February 2, 2021
آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ میری پرفارمنس میں بہتری کے پیچھے کافی محنت ہے جو عموماً نظر نہیں آتی۔ کاؤنٹی کرکٹ نے کافی مدد کی لیکن پاکستان میں کھیلتے ہوئے چھوٹی چھوٹی چیزوں پر محنت کی ہے۔
فہیم اشرف نے کہا کہ میں شروع سے ہی بولنگ آل راؤنڈر کے طور پر ہی کھیل رہا ہوں۔ آج کل بیٹنگ میں رنز ہو رہے ہیں لیکن میری کوشش بولنگ کے ذریعے وکٹیں لینا ہی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش یہی ہوتی ہے کہ پاکستان جو بھی میچ کھیلے اسے جیتے اور سیریز اپنے نام کرے۔
آل راؤنڈ ر نے کہا کہ یوسف بھائی (محمد یوسف) کے ساتھ جو کام کیا اس سے مجھے بہت فائدہ ہوا ۔ کوشش یہی ہوتی ہے کہ یوسف بھائی نے جو تکنیکی باتیں بتائیں ان کو پریکٹس کے وقت بروئے کار لاؤں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News