راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقی ٹیم 370 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 274 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرام (108 )کی سنچری رائیگاں گئی جبکہ ٹمبا باووما (61) بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
Pakistan win by 95 runs!#PAKvSA Scorecard: https://t.co/uZL7EzF6Gl
Advertisement#HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/xARGUjvs6L
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 8, 2021
ریسی وینڈر ڈسن 48، ویان ملڈر 20 اور ڈین ایلگر 17 کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر اننگز نہیں کھیل سکا۔فاف ڈوپلیسی 5، جارج لنڈا 4 جبکہ کپتان کوئنٹن ڈی کوک، کگیسو ربادا اور کیشو مہاراج بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 5 ، شاہین شاہ آفریدی نے 4 جبکہ یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
حسن علی پاکستان کی جانب سے گذشتہ 14 برسوں میں میچ میں 10 وکٹیں لینے والے دوسرے فاسٹ بولر بن گئے۔اس شاندار پرفارمنس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔
اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں 5 ویں پوزیشن پر آگئی ہے جو کہ جنوری 2017 کے بعد سے پاکستان کی بہترین رینکنگ ہے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 8, 2021
اس سے قبل پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں محمد رضوان کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 298 رنز بنائے تھے۔ان کے علاوہ نعمان علی 45 اور اظہر علی 33 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News