Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد رضوان اور فواد عالم کی سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی

Now Reading:

محمد رضوان اور فواد عالم کی سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے  اعلیٰ  کارکردگی پر محمد رضوان اور فواد عالم کی سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی کردی۔

تفصیلات کے مطابق  رواں  سیزن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پی سی بی  نے ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر 2020، محمد رضوان اور فواد عالم کو پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کی لسٹ برائے 21-2020 میں ترقی دے دی ہے۔

28 سالہ محمد رضوان کو سینٹرل کنٹریکٹ کی بی کٹیگری سے ترقی دے کر اب اے کٹیگری کا حصہ بنادیا گیا ہے۔ اس کٹیگری میں وکٹ کیپر بیٹسمین کے علاوہ کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم، اظہر علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

محمد رضوان رواں سیزن ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔ وہ  7 ٹیسٹ میچوں میں 52.90کی اوسط سے 529 رنز بناچکے ہیں ۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی اس فہرست میں ان کا نمبر تیسرا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں وہ  65 کی اوسط سے 325 رنز بناچکے ہیں۔ زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں انہوں نے 25 رنز بنائے ہیں۔

Advertisement

اس  دوران محمد رضوان نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کے پیچھے 16 ، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 8 اور ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 3 شکار کیے ۔

Advertisement

رواں سیزن میں پاکستان نے انگلینڈ، زمبابوے، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف کرکٹ سیریز کھیلیں۔ ابھی جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف اوے  سیریز اس سیزن میں باقی ہیں۔

عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو نوازنے کی پالیسی کے تحت پی سی بی نے فواد عالم کو ڈومیسٹک کرکٹ کی اے پلس کٹیگری سے سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کٹیگری میں ترقی دے دی ہے۔

پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ  محمد حفیظ کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کٹیگری کی پیشکش کی تھی مگر انہوں نے اسے قبول کرنے سے معذرت کرلی۔

فواد عالم نے حال ہی میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دو سنچریاں اسکور کیں۔ اس دوران انہوں نے 6 ٹیسٹ میچوں کی 11 اننگز میں 2 سنچریاں بنائیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کبھی کسی کی باتوں میں آ کر حکمت عملی تبدیل نہیں کی، بابر اعظم
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش
بابر اعظم کی کپتانی پر اظہر علی ان کی حمایت میں سامنے آگئے
رضوان نے قومی ٹیم کو متحد کرنے کا کریڈٹ شاہین کو دے دیا
قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کی ایک بار پھر بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی خواہش
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا، سنیل نارائن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر