جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 272 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ جو ابتدا ء میں درست ثابت نہ ہوسکا اور 22 رنز پر تین کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔
عمران بٹ 15، عابد علی 6 اور اظہر علی کوئی رن نہ بناسکے۔
Innings break!
AdvertisementPakistan all out for 272
Watch #PAKvSA Live: https://t.co/JDojbzmfIr#HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/SaccFun4ff
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 5, 2021
تاہم اس کے بعد کپتان بابر اعظم اور فواد عالم نے بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور چائے کے وقفے تک 123 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے اسکور کو 145 رنز تک پہنچا دیا۔
دوسرے سیشن کے اختتام تک کپتان بابر اعظم 77 اور فواد عالم 42 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے تاہم چائے کے وقفے کے دوران بارش ہونے کے سبب تیسرے سیشن میں ایک بھی گیند نہ کی جاسکی ۔
دوسرے دن کھیل کے آغاز پہ کپتان بابر اعظم گذشتہ روز کے اسکور میں اضافہ کیے بغیر ہی آؤٹ ہوگئے۔فواد عالم بھی گذشتہ روز کے اسکور میں صرف 3 رنز کا اضافہ کرکے 45 رنزپر رن آؤٹ ہوگئے۔
فہیم اشرف ناقابل شکست 78 رنز بناکر پاکستان کی جانب سے ٹاپ اسکورر رہے۔
ان کے علاوہ محمد رضوان 18، حسن علی، یاسر شاہ اور نعمان علی 8،8 رنز بناسکے جبکہ شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے اینرچ نورٹجے نے 5 ،کیشو مہاراج نے 3 جبکہ ویان ملڈر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News