قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ شرجیل خان کی ٹیم میں شمولیت کپتان و کوچ کی رضامندی سے ہوئی ہے۔
جنوبی افریقہ روانگی سے قبل ویڈیو لنک پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ شرجیل کی شمولیت پر سب کو لگ رہا ہے کہ کپتان اور کوچ کی رضامندی نہیں جبکہ کپتان اور کوچ کی رضامندی نہ ہونے والی کوئی بات نہیں ہے۔
مصباح الحق نے کہا کہ چیف سلیکٹر سے مل کر بات کی ہے ، کھلاڑیوں کے فٹنس اسٹینڈرڈ کو ڈسکس کیا گیا ہے۔
On the eve of the team’s departure, Pakistan head coach Misbah-ul-Haq held a virtual media conference#BackTheBoysInGreen #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/RRECcrYRZC
Advertisement— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 25, 2021
انہوں نے مزید کہا کہ شرجیل کے پلان کو لے کر اسے ٹیم میں لایا گیا ہے۔ میچ کی فٹنس اس میں ہے مزید بہتر ٹیم کے ساتھ رکھ کر کیا جائے گا۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ کسی بھی وقت کھلاڑی کا حتمی فیصلہ نہیں ہوتا، ان فارم اور آؤٹ آف فارم پلیئرز کو ہمیشہ دیکھا جاتا ہے۔ کھلاڑی جب کھیل کر فارم ثابت کرتے ہیں تو دوبارہ ٹیم میں واپس آجاتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ مختصر فارمیٹ کی سیریز کے لیے کل صبح جنوبی افریقہ روانہ ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News