Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈیٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

Now Reading:

کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈیٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے چھ وکٹوں سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی۔

پی ایس ایل 6 کا بارہواں میچ آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا۔

اسلام آبادیو نائیٹڈ نے 157 رنز کا ہدف 17 اوورز میں پورا کرلیا۔

پال اسٹرلنگ 56 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ فہیم اشر ف کو شاندار بولنگ پر مین آف میچ قرار دیا گیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے 4اوورز میں11رنز دے کر گلیڈی ایٹرز کے 3کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

Advertisement

یونائیٹڈکےاسٹرلنگ نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے کوئٹہ کے بالر نواز کی گیندوں پر ایک چھکا اور دو چوکے دیے ، پہلے اوور میں اسلام آباد کا اسکور 17 رنز ہوگیا۔

اسلام آباد کے اوپنرز نے جارحانہ بلے بازی جاری رکھی اور 4 اوورز کے اندر اسکور 50 کی حد سے پار لے گئے۔

اسٹرلنگ نے چوکوں اور چھکوں کی برسات کردی اور صرف 21 گیندوں پر 52 رنز بنا لیے۔ 5 اوور کا کھیل مکمل ہونے پر اسلام آباد نے بغیر کسی نقصان کے 69 رنز کا اسکور کیا۔

تاہم چھٹے اوور کی پانچویں گیند پر اسلام آباد کی پہلی وکٹ گرگئی۔جبکہ زاہد محمود کی گیند پر ایلکس ہیلس 23 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔

دسویں اوور میں زاہد محمود نے پال اسٹرلنگ کی بڑی وکٹ حاصل کی،اسٹرلنگ نے 33 گیندوں پر 56 رنز کی تیز اور جارحانہ اننگز کھیلی۔

دسویں اوور کے اختتام پر اسلام آباد کا اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز ہوگیا۔

Advertisement

15 ویں اوور میں اسٹین کی گیند پر نسیم شاہ نے روحیل نذیر کا کیچ پکڑا۔ روحیل نے 28 گیندیں کھیل کر 34 اسکور کیا۔

اوور کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان کے ساتھ اسلام آباد کا اسکور 130 رنز ہوگیا۔

حسنین نے سترہویں اوور کی پہلی گیند پر اسلام آباد کے کپتان شاداب کی وکٹ لی اور کیچ محمد نواز نے پکڑا۔ شاداب خان نے 17 گیندوں پر 21رنز بنائے۔

میچ کے سترہویں اوور میں اسلام آباد نے ہدف حاصل کرلیا۔

روحیل نذیر نے 28 گیندوں پر 34 اور ایلکس ہیلس نے 13 گیندوں پر 23 کا اسکور کیا۔

کوئٹہ کے بالرز میں زاہد نے 29 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں،جبکہ حسنین اور ڈیل اسٹین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

کوئٹہ کے لیے سب سے مہنگا اسپیل محمد نواز کا رہا جنھوں نے بغیر کوئی وکٹ حاصل کیے 3 اورز میں 41 رنز دیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹر زنے 7 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز مکمل کیے۔

پہلے اوور میں حسن علی کی گیند پر کوئٹہ کے صائم ایوب 5 رن بنا کر پال اسٹرلنگ کے ہاتھوں کیچ ہوکر پویلین لوٹ گئے اور 7 کے اسکور پر کوئٹہ کی پہلی وکٹ گر گئی۔

تیسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر فہیم اشرف نے ڈیل پورٹ کو بولڈ کردیا۔ اس طرح 21 رنز پر کوئٹہ گلیڈی ایٹر زایک اور وکٹ گر گئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکی بیٹنگ ابتدائی اوور میں مسلسل مشکلات کا شکار رہی اور چوتھے اوور کی تیسری گیند پر ایک اور وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔

Advertisement

حسن علی کی گیند پر کوئٹہ کے بلے باز ڈوپلیسی ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

چار اوور کے اختتام پر کوئٹہ کا مجموعی اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 31 رنز تھا۔

چھٹے اوور کی پانچویں گیند پر کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکی ایک اور وکٹ گرگئی۔ کوئٹہ کے اعظم خان اس میچ میں بھی پرفارمنس نہ دکھا سکے اور فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

فہیم اشرف نے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی اور 41 کے مجموعی اسکور پر کوئٹہ کی 4 وکٹیں گر گئیں۔

دسویں اوور میں شاداب کی گیند پر بین کٹنگ وکٹ کیپر روحیل نذیر کے ہاتھوں اسٹمپ ہوگئے۔ دس اوور کا کھیل مکمل ہونے پر پانچ وکٹوں کے نقصان کے ساتھ کوئٹہ کا مجموعی اسکور 72 رنز ہوگیا۔

تیرہویں اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے چھکوں کی برسات کردی۔ انہوں نے اسلام آباد کے بالر افتخار کی گیندوں پر لگا تار 4 چھکے لگائے۔

Advertisement

اس طرح تیرہویں اوور کے اختتام پر کوئٹہ کا مجموعی اسکور 113 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوگیا۔ 14 ویں اوور کی تیسری گیند پر سرفراز احمد نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کرلی۔ انہوں نے 31 گیندیں کھیل کر نصف سنچری مکمل کی۔

واضح رہے پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس سے قبل کوئٹہ کو کراچی کنگز،لاہور قلندرز اور پشاور زلمی سے شکست کھا چکی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا
کبھی کسی کی باتوں میں آ کر حکمت عملی تبدیل نہیں کی، بابر اعظم
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش
بابر اعظم کی کپتانی پر اظہر علی ان کی حمایت میں سامنے آگئے
رضوان نے قومی ٹیم کو متحد کرنے کا کریڈٹ شاہین کو دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر