Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

Now Reading:

پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو  شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان نے ٹاس جیت کر  پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ غلط فیصلہ ثابت ہوا۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو  112 رنز کا شاندار آغاز دیا، امام الحق کے آؤٹ ہونے کے بعد فخر زمان نے کپتان بابر اعظم کے ہمراہ ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور اپنی سنچری مکمل کی۔

بابر اعظم نے بھی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور 94 رنز بنا کر میچ کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ میچ کے آخر میں حسن علی نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 32 رنز بنائے۔

پاکستانی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔

Advertisement

بولنگ میں جنوبی افریقا کی جانب سے مہاراج  3 اور مکرام  2  وکٹیں حاصل کرکے نمایاں بولر رہے۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کا آغاز اچھا نہ رہا۔

بیٹنگ میں جنوبی افریا کی جانب سے جانیمن ملان 70 رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ کائل ویرنے 62،اینڈائل فیلوکوائیو نے 54 رنز بنا کر دیگر نمایاں بیٹسمین رہے۔

بولنگ میں پاکستان کی جانب سے  محمد نواز نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے3 اور حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر