Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچوں سے جنسی زیادتی کا الزام، معروف آسٹریلوی فاسٹ بولر گرفتار

Now Reading:

بچوں سے جنسی زیادتی کا الزام، معروف آسٹریلوی فاسٹ بولر گرفتار

معروف آسٹریلوی فاسٹ بولر ایرون سمرز کو بچوں سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

کرکٹ نیوز ویب سائٹ (کرک انفو) کی رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر ایرون سمرز کو بچوں سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔

آسٹریلوی پولیس نے ایرون سمرز کو سرچ وارنٹ دکھا کر حراست میں لیااور ان کا موبائل فون بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر کے  موبائل سے 10 بچوں سے جنسی روابط رکھنے کے ثبوت بھی ملے ہیں ۔ ایرون سمرز کے  موبائل میں بچوں کی نازیبا تصاویر کے ساتھ ساتھ جنسی زیادتی کی متعدد ویڈیوز بھی موجود ہیں۔

پولیس کی جانب سے ایرون سمرز پر بچوں سے جنسی زیادتی کا مواد اور جنسی روابط رکھنے کے علاوہ جنسی زیادتی کے لیے آمادہ کرنے کے الزامات عائد کیے  گئے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایرون سمرز ’بگ بیش لیگ ‘، ’ملکی ون ڈے کپ ‘ میں کینگروز کی نمائندگی کرچکے ہیں تاہم انہیں اب تک عالمی سطح پر آسٹریلیا کی نمائندگی کا موقع نہیں ملا ہے ۔

اس کے علاوہ ایرون سمرز دنیا کے پہلے  اور واحد غیر ملکی کھلاڑی ہیں جنہیں پاکستانی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ انہوں نے وائٹ بال کرکٹ کے رواں سیزن میں سدرن پنجاب کی نمائندگی کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کی ایک بار پھر بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی خواہش
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا، سنیل نارائن
بد قسمتی ہے ہماری حکومت کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کرتی، بھارتی حریف کو شکست دینے والے شاہ زیب کا شکوہ
خیبر پختونخوا، محکمہ کھیل کے افسران کے تبادلے اور تعیناتی
بھارتی نوجوان نے شطرنج کے عالمی چمپئن چینی کھلاڑی کو چیلنج کر دیا
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر