Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یو اے ای حکومت نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی باقاعدہ اجازت دے دی

Now Reading:

یو اے ای حکومت نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی باقاعدہ اجازت دے دی
پاکستان سپر لیگ

متحدہ عرب امارات  کی حکومت نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل )کےبقیہ میچز کی  باقاعدہ اجازت دے دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے  جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہےپی ایس ایل کے چھٹے سیزن کےبقیہ 20 میچز ابوظہبی میں کروانے کے لیے یو اے ای کی حکومت کی طرف سے تمام معاملات پر مکمل منظوری مل گئی  ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ بقیہ میچز کے  شیڈول کو آج حتمی شکل دی جائے گی۔

ترجمان  پی سی بی کا کہنا ہے کہ آج دوپہر میں چھ فرنچائز مالکان کے ساتھ مل کر ایونٹ کے انعقاد سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی، جس کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان  کا کہنا ہے کہ ابوظہبی میں ایونٹ کے انعقاد کے سلسلے میں حائل  تمام رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں، جس پر ہم بہت خوش اور ایونٹ کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

وسیم خان کا کہنا ہے کہ ہم متحدہ عرب امارات کی حکومت، ان کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے مشکور ہیں، جنہوں نے ایونٹ کے انعقاد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی ایونٹ کے انعقاد سے متعلق معاملات کو تیزی سے حتمی شکل دینے کے لیے تمام فرنچائز مالکان سے مشاورت کی جائےگی، جس کی مکمل تفصیلات مناسب وقت پر جاری کردی جائیں گی۔

Advertisement

وسیم خان نے کہا کہ وہ اس موقع پرپی سی بی اسٹاف کے مشکور ہیں جنہوں نے جون میں ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے عید الفطر کی تعطیلات کے باوجود سخت محنت جاری رکھی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان سپر لیگ کا شمار دنیا کی چند بہترین کرکٹ لیگز میں ہوتا ہے، جو اعلیٰ معیار کی نشریاتی کوریج کے ذریعے شائقین کرکٹ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی حمایت کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا
کبھی کسی کی باتوں میں آ کر حکمت عملی تبدیل نہیں کی، بابر اعظم
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر