Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے زمبابوے کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کردیا

Now Reading:

پاکستان نے زمبابوے کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کردیا

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں زمبابوے کو اننگز اور 147 رنز سے شکست دے کر دو میچز کی  سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

ہرارے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو پہلی وکٹ 12 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔

عمران بٹ2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تاہم عابد علی اور اظہر علی نے دوسری وکٹ کے لیے 236 رنز کی شراکت قائم کی۔اظہر علی 126 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

عابدعلی 215 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ نعمان علی 97 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ان کے علاوہ محمد رضوان 21 ، ساجد خان 20 ، کپتان بابر اعظم 2 اور فواد عالم 5 رنز بناسکے جبکہ حسن علی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

دوسرے روز چائے کے وقفے کے بعد پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 510 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔

Advertisement

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1391669304580616197

زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزارابانی نے 3 ، ٹینڈائی چیسورونے 2 جبکہ رچرڈ نگاراوا، لیوک جونگوے اور ڈونلڈ تریپانو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

زمبابوے کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 132 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ریگس چکابوا 33 اور ڈونلڈ تریپانو 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 5، ساجد خان نے 2 جبکہ تابش خان اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری اننگز میں ریگس چکابوا (80) اور کپتان برینڈن ٹیلر (49) کی جانب سے کچھ مزاحمت دیکھنے میں آئی تاہم  وہ اپنی ٹیم کو اننگز کی شکست سے نہ بچاسکے۔ ان کے علاہ لیوک جونگوے 37 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی نے 5،5 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

عابد علی کو ناقابل شکست ڈبل سنچری  اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ حسن علی کو 14 وکٹیں حاصل کرنے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فاسٹ بولر حارث رؤف مکمل فٹ، باقاعدہ بولنگ کا آغاز کردیا
ویسٹ انڈیز کے اسٹار آل راؤنڈر آندرے رسل کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
128 سال بعد کرکٹ کی واپسی؛ آئی سی سی کا ایل اے اولمپکس 2028 کے لیے شیڈول کا اعلان
 ایشین انڈر-16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
ارشد ندیم کا انگلینڈ میں انجری کا علاج شروع، عالمی مقابلوں سے قبل بحالی کا مرحلہ جاری
قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آج رات بنگلادیش روانہ ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر