Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل کے 25 ممبران کے ویزے تاحال جاری نہ ہوسکے

Now Reading:

پی ایس ایل کے 25 ممبران کے ویزے تاحال جاری نہ ہوسکے
Advertisement

پاکستان سپر لیگ کے 25 ممبران کے ویزے تاحال جاری نہ ہوسکے، کپتان سرفراز احمد سمیت پی سی بی سٹاف اور کرکٹرز انتظار کی سولی پر لٹک گئےجبکہ ٹورنامنٹ کا شیڈول بھی جاری نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کیلئے پی سی بی تاحال 25 ویزوں کا منتظر ہے، آج جعمہ کے روز یو اے ای حکومت کے سرکاری دفاتر بند رہے اور پی سی بی ویزوں کے حصول کیلئے ناکام رہا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد، فاسٹ بولر محمد حسنین، ملتان سلطانز کے آصف آفریدی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے عمر امین، لاہور قلندرز کے زید عالم اور ذیشان اشرف، کراچی کنگز کے محمد حارث، پشاور زلمی کے ابرار احمد، عمران رندھاوا اور عمران خان بھی ویزوں کے منتظر ہیں جبکہ پی سی بی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے عماد حمید اور شکیل خان سمیت مارکٹنگ سٹاف کے ویزے بھی جاری نہ ہوسکے۔

ملتان سلطان کے حماد اعظم بھی لندن سے ابوظہبی نہیں پہنچ سکے جبکہ پاکستان سپر لیگ کے شیڈول پر ہفتے یا اتوار کو اعلان کیا جائیگا۔

دوسری طرف ابوظہبی پہچنے والے 202 افراد کا کورونا ٹیسٹ بھی لے لیا گیا جبکہ تمام افراد ابوظہبی کے ہوٹلز میں قرنطینہ شروع چکے ہیں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی سی بی چیئرمین کی زیر صدارت رات گئے اہم اجلاس
بڑا استعفیٰ آگیا
سلیکشن کمیٹی نے کپتان کے حوالے سے تجاویز محسن نقوی کو بھجوادیں
ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا ریکارڈ ساز مقابلہ، کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے
متحدہ عرب امارات، معاہدے کی خلاف ورزی پر عثمان خان کے خلاف تحقیقات شروع
آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ سن رائزز حیدرآباد نے بنا ڈالا
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر