پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 116رنزسے شکست دے دی ہے۔
زمبابوین ٹیم دوسری اننگزمیں صرف 134 رنزبناسکی، پاکستان کے حسن علی نے 5، نعمان علی نے دو اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
فاسٹ بولرحسن علی نے میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں۔
دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
پاکستانی ٹیم زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں فواد عالم کی شاندار بلے بازی کے باعث 426 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔
دوسرا ٹیسٹ میچ 7 مئی سے ہرارے میں ہی کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News