Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عابد علی نے ڈومیسٹک کرکٹ کو بنگلا دیش کے خلاف اچھی بیٹنگ کی وجہ قرار دے دیا

Now Reading:

عابد علی نے ڈومیسٹک کرکٹ کو بنگلا دیش کے خلاف اچھی بیٹنگ کی وجہ قرار دے دیا

قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ میں اچھی بیٹنگ کی وجہ ڈومیسٹک سیزن ہے۔

چٹاگانگ میں بنگلا دیش کے خلاف تیسٹ میچ میں کامیابی کے بعد ممیڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد علی نے کہا کہ بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ہم نے جیت لیا اب ہماری نظر دوسرے ٹیسٹ پر ہے، آئی سی سی مینز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ ہمارے لیے بڑی اہم ہے، ہماری کوشش ہے کہ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے پوائنٹس ٹیبل میں اوپر کی طرف بڑھتے جائیں۔

عابد علی نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں مین آف دی میچ بننے کی بہت خوشی ہے، مین آف دی میچ بننے کا کریڈٹ ڈومیسٹک میں کھیلنے کو جاتا ہے، ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے مجھے اعتماد ملا ہے، پہلی اننگز میں سنچری مکمل کی ، دوسری میں نہ کر سکا لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے۔ بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں اچھی بیٹنگ اب ماضی کا حصہ بن گئی، کوشش ہوگی یہ یہ تسلسل دوسرے ٹیسٹ میں بھی برقرار رکھوں، دوسرا ٹیسٹ ڈھاکا میں ہوگا، اس میں بھی اسی طرح مثبت ذہن کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

چٹاگانگ ٹیسٹ میں ساتھی اوپنر عبداللہ شفیق کی کاکردگی پر عابد علی نے کہا کہ عبداللہ شفیق اپنے اولین ٹیسٹ میں بہت اعتماد کے ساتھ کھیلے ہیں، ہم دونوں کا پلان یہی تھا کہ وکٹ پر ٹھہرنا ہے، بیٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی غلطیاں بتاتے رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلا دیش کو ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا
کبھی کسی کی باتوں میں آ کر حکمت عملی تبدیل نہیں کی، بابر اعظم
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش
بابر اعظم کی کپتانی پر اظہر علی ان کی حمایت میں سامنے آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر