
بیجنگ ونٹر اولمپکس کےلیے ٹرینگ ایونٹس میں شرکت کرنے والے تین ایتھلیٹس کووڈ کا شکار ہوگئے۔
بیجنگ ونٹر اولمپکس کے منتظمین ایونٹ کی وقت پر شروعات کےلیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ اس کے پیشِ نظر ان کی جانب سے سخت اقدامات لیے جارہے ہیں جن میں دارالحکومت میں داخلہ انتہائی حد تک محدود اور ہزاروں ایتھلیٹس کا روزانہ کی بنیاد پر کووڈ ٹیسٹ شامل ہیں۔ ایتھلیٹس کو ’کلوزڈ-لوپ‘ ببل میں رکھا جائے گا۔
حکام کے مطابق ایک ایتھلیٹ کا ایئرپورٹ پر کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا، جسے ان کے ایک انفیکٹڈ ساتھی کے ہمراہ کوارنٹائن ہوٹل بھیج دیا گیا۔لیکن دونوں میں کووڈ کی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔
اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کے ایک ممبر ژاو ویڈونگ نے بتایا کہ اب ایک تیسرے شخص کا بھی کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ان میں بھی کووڈ کی کوئی علامت نہیں ہے اور انہیں طبی نگرانی کےلیے کوارنٹائن میں بھیج دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکام لوگوں، مٹیریل اور ماحول کا ٹیسٹ جاری رکھے ہوئے ہیں اور ماحول کو ڈِس انفیکٹ کررہے ہیں۔
چین آئندہ برس 4 سے 20 فروری تک منعقد ہونے والے ونٹر اولمپکس میں زیرہ کووڈ اسٹریٹیجی کو لے کر بڑے چیلنج سے نمٹنے کےلیے آگے بڑھ رہا ہے۔
شہری حکام نے اس ہفتے سے نئی سخت پابندیاں عائد کردی ہیں جن میں بیجنگ میں آنے والوں کو 48گھنٹے پرانا منفی کووڈ ٹیسٹ دِکھانا اور ہائی رسک ملکی علاقوں سے فلائٹوں کی منسوخی شامل ہیں۔
چین نے ملک میں کیسز کی تعداد کو بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کرتے ہوئے، جارحانہ لاک ڈاون لگا کر بارڈر کنٹرول کرتے ہوئے دیگر ممالک کے مقابلے میں کہیں کم رکھا ہے۔
اولمپکس چین کی وباء سے بچ کر رہنے کی صلاحیت کا امتحان ہوگا۔
منتظمین کی جانب سے بیرونِ چین سے شائقین کی آمد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ایونٹ میں شرکت کرنے والے تمام ایتھلیٹس اور اسٹاف کا ویکسینیٹڈ ہونا لازمی ہے جبکہ شہر بھر میں ہائی رِسک انڈسٹریز میں کام کرنے والے ہزاروں لوگوں کا ہفتے میں متعدد بار ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔
ایونٹ منتظمین کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں کورونا وائرس بڑا چیلنج ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News