لاہور: پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سرفراز احمد، عماد وسیم، محمد حفیظ، اور شعیب ملک شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی رمیز راجا نے جونیئر کھلاڑیوں کو موقع دینے کی ہدایت کی ہے جس پر چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ٹیم کی تشکیل کے لیے مشاورت شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ایک روزہ میچز کی سیریز شیڈول ہے جبکہ سیریز کے تمام میچز کراچی میں شیڈول ہے جس کے لیے ویسٹ انڈیز ٹیم نے9 دسمبر کو پاکستان آئے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News