Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چٹاگانگ ٹیسٹ کا دوسرا دن پاکستانی اوپنرز کے نام، 145 رنز کی شاندار شراکت

Now Reading:

چٹاگانگ ٹیسٹ کا دوسرا دن پاکستانی اوپنرز کے نام، 145 رنز کی شاندار شراکت

چٹاگانگ: پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے بغیر کوئی وکٹ گوائے 145 رنز اسکور کرلیے ہیں۔

چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز اور اختتام پاکستان کے نام رہا جبکہ دن کے آغاز سے ہی پاکستان ٹیم کے بولرز نے اپنی دھاگ بٹھادی۔

دن کے آغاز میں پاکستان ٹیم کے بولر حسن علی نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کرتے آئے 4 وکٹیں حاصل کیں اور جس کے بعد ان کی پہلی اننگ میں کل 5 وکٹیں ہوگئی ہیں جبکہ بنگلادیش کی جانب سے سنچری اسکور کرنے والے لیٹن داس بھی حسن علی کی گیند کا شکار ہوئے۔

بنگلادیش کی پوری ٹیم دوسرے روز صرف 77 رنز ہی اسکور کرسکی اور 330 رنز کے مجموعی اسکور پر آوٹ ہوگئی۔

بنگلادیش کی جانب سے سب سے زیادہ نز لیٹن داس نے اسکور کیے جنہوں نے 233 گیندوں پر 114 رنز بنائے جبکہ مشفیق الرحیم نے بھی ایک بڑی اننگ کھیلی اور 225 گیندوں پر 91 رنز اسکور کیے۔

Advertisement

علاوہ ازیں بنگلادیش کی جانب سے شادمان اسلام، سیف حسن اور نجم الحسین شنٹو نے 14،14 رنز اسکور کیے جبکہ مومن الحق صرف 6 رنز اور یاسر علی 5 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 5 وکٹیں حسن علی نے حاصل کیں جبکہ اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور ساجد خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں بیٹنگ کا آغاز بھی شاندار انداز میں کیا اور دن کے اختتام تک پاکستان نے بغیر کوئی وکٹ گوائے 145 رنز اسکور کرلیے۔

پاکستان کی جانب سے عابد علی نے 180 گیندوں پر 93 رنز بنئے جبکہ ان کا ساتھ دینے والے بلے باز عبداللہ شفیق نے بھی اپنے ڈیبیو میچ میں ففٹی اسکور کرنے کے ساتھ 162 گیندوں پر 52 رنز  اسکور کرلیے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا دوسرا اور آخری میچ 4 دسمبر سے ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رضوان نے قومی ٹیم کو متحد کرنے کا کریڈٹ شاہین کو دے دیا
قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کی ایک بار پھر بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی خواہش
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا، سنیل نارائن
بد قسمتی ہے ہماری حکومت کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کرتی، بھارتی حریف کو شکست دینے والے شاہ زیب کا شکوہ
خیبر پختونخوا، محکمہ کھیل کے افسران کے تبادلے اور تعیناتی
بھارتی نوجوان نے شطرنج کے عالمی چمپئن چینی کھلاڑی کو چیلنج کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر