Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بنگلادیش کا پاکستان کو جیت کے لیے 109 رنز کا ہدف

Now Reading:

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بنگلادیش کا پاکستان کو جیت کے لیے 109 رنز کا ہدف

ڈھاکہ: پاکستان بمقابلہ بنگلادیش کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 109 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

 ڈھاکہ کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈٰیم میں آج پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا  دوسرا میچ کھیلا جارہا ہے جس میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز اسکور کیے اور پاکستان کو جیت کے لیے 109 رنز کا ہدف دیا ہے۔

بنگلادیش کی جانب سے نجم الحسین شنٹو 34 گیندوں پر 40 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ عاطف حسین نے 21 گیندوں پر 20 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے 2،2 کھلاڑیوں کا پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد وسیم، حارث روف اور محمد نواز نے 1،1 کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور حسن علی کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں قومی ٹیم میں بابراعظم، محمد رضوان، فخر زماں، حیدر علی، شعیب ملک، خوشدل شاہ، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی، حارث روف اور محمد وسیم شامل ہیں۔

خیال رہے کہ سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 22 نومبر کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ دورہ بنگلادیش کے دوران پاکستان ٹیم بنگلا دیش سے 2 ٹیسٹ میچز بھی کھیلے گی۔

ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 نومبر سے 30 نومبر کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 4 دسمبر سے شروع ہوگا جو 8 دسمبر تک جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
پاکستان کے ارحم بن فرخ نے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا
فرانسیسی اسٹار فٹبالر امباپے ریال میڈرڈ کا حصہ بن گئے
سری لنکن کرکٹر کو  گولی مارکر ہلاک کردیا گیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرر رینکنگ جاری، بابر اور شاہین شامل
پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ کے لیے شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر