Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک ویسٹ انڈیز سیریز: شعیب ملک اور محمد حفیظ آؤٹ

Now Reading:

پاک ویسٹ انڈیز سیریز: شعیب ملک اور محمد حفیظ آؤٹ

لاہور: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہوم سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے جس میں شعیب ملک اور محمد حفیظ کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وائٹ بال اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 9 دسمبر کو کراچی میں اکٹھے ہوں گے اور ایک روز کی آئسولیشن اور کووڈ ٹیسٹنگ کے بعد ٹریننگ کا آغاز کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں سابق کپتان سرفراز احمد اور آل راونڈر عماد وسیم کو بھی آرام دیئے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق بعض مزید کھلاڑیوں کو آرام دینے اور روٹیشن پالیسی اپنانے کی تجویز بھی زیر غور ہے جبکہ فاسٹ بولر محمد حسنین کو ون ڈے  سیریز میں کھلائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے دورے پاکستان کے دوران تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے جبکہ پہلا ٹی ٹونٹی میچ 13 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement

دوسری جانب دورہ پاکستان کے لیے ویسٹ انڈیز نے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں کیرن پولارڈ کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ شائے ہوپ ون کو ون ڈے اور نیوکلس پورن کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا نائب کپتان مقرر کیا ہے۔

علاوہ ازیں ویسٹ انڈیز کے ون ڈے اسکواڈ میں کپتان کیرون پولارڈ، نائب کپتان شائے ہوپ ، نکولس پورن، ڈیرن براوو،عقیل حسین، الزاری جوزف، گوداکیش موتی، اینڈرسن فلپس، شامار بروکس، روسٹن چیز، جسٹن گریوز ریمن رائیفر، روماریو شیفرڈ ، اوڈین اسمتھ اور ہیڈن والش شامل ہیں۔

ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں کپتان کیرن پولارڈ، نائب کپتان نیکولس پورن، ڈیرن براوو، روسٹن چیز، شائے ہوپ، شیلڈن کوٹریل، ڈومنک ڈریکس، برینڈن کنگ، عقیل حسین، کائیل میئرز، گوداکیش، روماریو شیفرڈ، اوڈین اسمتھ، اوشین تھامس اور ہیڈن والش کو شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا
کبھی کسی کی باتوں میں آ کر حکمت عملی تبدیل نہیں کی، بابر اعظم
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش
بابر اعظم کی کپتانی پر اظہر علی ان کی حمایت میں سامنے آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر