لاہور: پاکستانی ایتھلیٹس ارشد ندیم کا جیولن تھرو چمپئن شپ کے انعقاد پر کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ میرے اولمپکس میں حصہ لینے سے جیولین تھرو کو فروغ ملا ہے۔
اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے قومی جیولن تھرو چمپئن شپ آج سے پنجاب اسٹیڈیم میں شروع ہورہی ہے جس کا مقصد ارشد ندیم کا بیک اپ تیار کرنا ہے جبکہ چمپئنشپ میں کامیاب ہونے والے اتھلیٹس کو نقد انعامات بھی دئیے جائیں گے۔
اس حوالے سے پاکستانی ایتھلیٹس ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ ’خوشی ہے کہ میرے اولمپکس میں حصہ لینے سے جیولین تھرو کو فروغ ملا ہےـ
ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ میرا فوکس اب آئندہ کے انٹرنیشنل ایونٹس پر ہے، کامن ویلتھ گیمز ایشین گیمز اور ساوتھ ایشین گیمز میں میڈل حاصل کرنا ہی میرا ہدف ہے۔
قومی ایتھلیٹس ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ساوتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب ٹریننگ کے لئے جانا ممکن نہیں ہے لیکن فیڈریشن اب بیرون ملک ٹریننگ کے متبادل انتظامات کرے گی۔
ارشد ندیم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایتھلیٹس فیڈریشن کا جیولین تھرو کا پاکستان اوپن جیولین تھرو چیمپئین شپ کرانا خوش آئند ہے اور امید ہے کہ جیولین تھرو میں نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔
واضح رہے کہ نیشنل جیولن تھرو چمپئن شپ کے بعد 5 دسمبر کو اسلام آباد میں مرد و خواتین کی دس کلومیٹر ریس ہوگی جبکہ انڈر 20 کیٹیگری میںرکی آٹھ کلو میٹر اور خواتین کی چھ کلو میٹر ریس ہوگی۔
میرا تھن ریس کے نمایاں اتھلیٹس کو آئندہ برس ناگا لینڈ بھارت میں شیڈول اتھلیٹکس چمپئن شپ کے لیے منتخب کیا جائے گا جبکہ کامیاب اتھلیٹس کو قومی کوچز کی زیر نگرانی کیمپ میں ٹریننگ دی جائے گی۔
واضح رہے کہ رواں سال اگست میں کھیلے گئے ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کے ارشد ندیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔
ارشد ندیم فائنل میں میڈل کی دوڑ سے تو باہر ہوگئے تھے تاہم ارشد ندیم کروڑوں پاکستانیوں کے دل ضرور جیت کر سب کی توجہ کا مرکز بن گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News