Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چٹاگانگ ٹیسٹ میں پاکستان کی فتح، سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل

Now Reading:

چٹاگانگ ٹیسٹ میں پاکستان کی فتح، سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل

چٹگانگ: ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے دی ہے جس کے بعد پاکستان کو سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا جس کے آخری روز میں پاکستان نے فتح حاصل کی جبکہ اس سیریز میں پاکستان کو ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

بنگلادیش کے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اچھی بیٹنگ دیکھنے کو ملی اور پاکستان ٹیم نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر عابد علی اور عبداللہ شفیق کی ناقابل شکست  نصف سنچریوں کی بدولت فتح حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگ کا آغاز خاصی اچھا رہا اور دونوں اوپنرز نے اسکور کو 151 رنز تک پہنچادیا جس کے بعد عبداللہ شفیق 73 رنز بناکر مہدی حسن کی گیند کا شکار ہوئے۔

بعد ازاں 171 رنز پر عابد علی بھی 91 رنز بناکر تیج الحسن کی گیند پر آوٹ ہوگئے جس کے بعد اظہر علی نے 24 رنز اور کپتان بابر اعظم نے 13 رنز بناکر اننگ کو مکمل کیا۔

Advertisement

بنگلادیش کی دوسری اننگ

بنگلادیش کی ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 157 پر ڈھیر ہوگئی تھی جبکہ انہوں نے پاکستان کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا ہے۔

دوسری اننگ کا آغاز بنگلا دیش کے لیے اچھا نہ رہا اور انہوں نے صرف 15 رنز پر اپنی 3 وکٹیں گنوادیں تھی جس کے بعد بنگلادیش کی چوتھی وکٹ بھی 25 رنز پر گر گئی جبکہ پانچویں وکٹ 43 رنز پر گری۔

بعد ازاں یاسر علی اور لٹن داس نے ٹیم کو سہارا دیا لیکن پھر 36 رنز بناکر یاسر علی ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے، بنگلادیش کی چھٹی وکٹ 115 رنز پر گری اور ساتویں 153 پر جس کےیکے بعد دیگرے  بقیہ تینوں وکٹیں 157 رنز پر گرگئی۔

بنگلادیش کی جانب سے دوسری اننگ میں دوسری اننگ میں سب سے زیادہ 59 رنز لٹن داس نے اسکور کیے جبکہ دوسرے نمبر پر ریٹائرڈ ہرٹ ہونے والے یاسر علی نے 36 رنز بنائے۔

علاوہ ازیں بنگلادیش کی جانب سے سیف حسن 18، مشفیق الرحیم 16، شادمان اسلام 1، نور الحسن 15، نجم الحسین شنٹو، مومن الحق، تیج الاسلام اور ابو داود صفر پو آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگ میں سب سے زیادہ 5 شکار شاہین شاہ آفریدی نے کیے اور ساجد خان نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ حسن علی بھی اس اننگ میں 3 وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

پاکستان کی پہلی اننگ

اس سے قبل پاکستان نے اپنے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز 145 رنز سے کیا تو دونوں اوپنرز کریز پر موجود تھے لیکن صرف ایک ہی رن بعد عبداللہ شفیق آؤٹ ہوگئے جبکہ اس کی دوسری ہی گیند پر اظہر علی بھی آؤٹ ہوگئے۔

یکے بعد دیگرے 2 وکٹیں گرنے کے بعد عابد علی کا ساتھ دینے کپتان بابر اعظم میدان میں آئےجس کے بعد عابد علی نے اپنی سنچری مکمل کرلی لیکن 169 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم بھی 10 رنز بناکر عابد علی کا ساتھ چھوڑ گئے، پاکستان کی چوتھی وکٹ فواد عالم کی صورت میں گری جنہوں نے 8 رنز بنائے۔

بعد ازاں 207 رنز پر محمد رضوان بھی 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ 217 کے مجموعی اسکور پر 133 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے عابد علی کی مزاحمت بھی دم توڑ گئی۔ عابد علی کے بعد حسن علی 12 اور ساجد خان 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ 257 رنز پر نعمان علی بھی آؤٹ ہوگئے۔

اس موقع پر فہیم اشرف نے شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ مزاحمت کی اور اسکور کو 286 تک پہنچادیا جبکہ فہیم اشرف نے 38 رنز کی اننگز کھیلی  اور شاہین شاہ آفریدی 13 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

Advertisement

بنگلا دیش کی جانب سے سب سے وکٹیں تیج الاسلام حاصل کیں اور انہوں نے 116 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عبادت حسین نے 2 اور مہدی حسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلا دیش کی پہلی اننگز

ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 330 رنز بنائے ہیں جبکہ بنگلا دیش کی جانب سے لٹن داس نے سب سے زیادہ 114 رنز اسکور کے اور مشفیق الرحیم نے ناقابل شکست 91 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے وکٹیں حسن علی نے حاصل کیں جنہوں نے 51 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ مچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا پہلا میچ جیت کر پاکستان نے ناقابل شکست برتری حاصل کی ہے جبکہ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 4 دسمبر کو ڈھاکہ کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈٰیم میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
پاکستان اسپورٹس بورڈ میں کی گئیں تعیناتیاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر