Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چٹوگرام ٹیسٹ؛ پاکستان 286 رنز پر آؤٹ، بنگلا دیش کو 83 رنز کی برتری حاصل

Now Reading:

چٹوگرام ٹیسٹ؛ پاکستان 286 رنز پر آؤٹ، بنگلا دیش کو 83 رنز کی برتری حاصل

بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کی دوسری اننگز جاری ہے اور اسے پاکستان کے خلاف مجموعی طور پر 83 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

بنگلا دیش کے شہر چٹوگرام کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے، تسیرے دن کھیل کے اختتام تک بنگلا دیش نے اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنائے ہیں ، اس طرح اسے پاکستان پر مجموعی طور پر 83 رنز کی برتری حاصل ہے۔

بنگلا دیش نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 44 رنز کی برتری کے ساتھ کیا، بنگلا دیش کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا، 15 رنز پر بنگلا دیش کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے۔ جبکہ چوتھی وکٹ 25 رکز کے مجموعی اسکور پر گری، اس موقع پر تجربے کار بلے باز مشفق الرحیم اور یاسر علی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور بنگلا دیش نے کھیل ختم ہونے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنالئے۔

اس سے قبل کھیل کے تیسرے دن پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 145 رنز سے دوبارہ شروع کی تو دونوں اوپنرز کریز پر موجود تھے۔ پاکستان کے مجموعی اسکور مٰں ابھی ایک ہی رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے عبداللہ شفیق تیج الاسلام کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے، دوسری ہی گیند پر اظہر علی بھی پویلین لوٹ گئے۔

یکے بعد دیگرے 2 وکٹیں گرنے کے بعد عابد علی کا ساتھ دینے کپتان بابر اعظم میدان میں اترے ۔ اسی دوران عابد علی نے اپنی سنچری بھی مکمل کرلی، 169 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم بھی عابد علی کا ساتھ چھوڑ گئے، انہوں نے 10 رنز بنائے، پاکستان کی چوتھی وکٹ فواد عالم کی صورت میں گری ، انہوں نے 8 رنز بنائے۔

 

Advertisement

207 رنز پر محمد رضوان بھی آؤٹ ہوگئے ، انہوں نے صرف 5 رنز بنائے، 217 کے مجموعی اسکور پر عابد علی کی مزاحمت بھی دم توڑ گئی، انہوں نے ناقابل شکست 133 رنز کی اننگز کھیلی۔ عابد علی کے بعد حسن علی 12 اور ساجد خان 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ 257 رنز پر نعمان علی بھی آؤٹ ہوگئے۔

Advertisement

اس موقع پر فہیم اشرف نے شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ مزاحمت کی اور اسکور کو 286 تک پہنچایا۔ فہیم اشرف پاکستان کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے، انہوں نے 38رنز کی اننگز کھیلی ، شاہین شاہ آفریدی 13 رنز پر ناٹ ؤآٹ رہے۔

بنگلا دیش کی جانب سے سب سے کامیاب بولر تیج الاسلام رہے ، انہوں نے 116 رنز کے عوض 7 کھلاڑی آؤٹ کئے۔ عبادت حسین نے 2 جب کہ مہدی حسن نے ایک وکٹ لی۔

Advertisement

بنگلا دیش کی پہلی اننگز

ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 330 رنز بنائے ہیں، بنگلا دیش کی جانب سے لٹن داس نے 114 جب کہ مشفیق الرحیم نے ناقابل شکست 91 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر حسن علی رہے انہوں نے 51 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے 2،2 جب کہ ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
پاکستان اسپورٹس بورڈ میں کی گئیں تعیناتیاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر