Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈھاکا ٹیسٹ کا دوسرا دن بھی بارش کی وجہ سے متاثر

Now Reading:

ڈھاکا ٹیسٹ کا دوسرا دن بھی بارش کی وجہ سے متاثر
Advertisement

پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بھی بارش کی وجہ سے شدید متاثر ہوا ہے۔

ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔

کھیل کے آگاز پر پاکستان نے 161 رنز  2 وکٹوں کے نقصان پر اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی، بابر اعظم اور اظہر علی نے ذمہ داری کے ساتھ کھیلتے ہوئے اننگز کو آگے بڑھایا۔

اس دوران اظہر علی نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی 34ویں نصف سنچری مکمل کر لی۔

پاکستان کا اسکور ابھی 188 تک ہی پہنچا تھا کہ بارش نے ایک مرتبہ پھر دخل اندازی کی اور کھیل روکنا پڑگیا۔

Advertisement

کھیل کا پہلا دن

میچ کے پہلے دن بھی بارش اور خراب روشنی کے باعث صرف 57 اوورز کا ہی کھیل ہوسکا تھا۔

متعلقہ خبر:  خراب موسم بنگلادیش کی مدد کو آپہنچا

ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اوپنرز عابد علی اور عبداللہ شفیق دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں زیادہ بہتر کھیل پیش نہیں کرسکے۔

عبداللہ شفیق 25 جب کہ عابد علی 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کو تیج الاسلام نے آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جارہی ہے، پاکستان پہلے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرچکا ہے۔

Advertisement

متعلقہ خبر: چٹاگانگ ٹیسٹ میں پاکستان کی فتح

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلی جانے والی یہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی سی بی چیئرمین کی زیر صدارت رات گئے اہم اجلاس
بڑا استعفیٰ آگیا
سلیکشن کمیٹی نے کپتان کے حوالے سے تجاویز محسن نقوی کو بھجوادیں
ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا ریکارڈ ساز مقابلہ، کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے
متحدہ عرب امارات، معاہدے کی خلاف ورزی پر عثمان خان کے خلاف تحقیقات شروع
آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ سن رائزز حیدرآباد نے بنا ڈالا
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر