Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈھاکہ ٹیسٹ: بنگلادیش کی ٹیم مشکلات کا شکار

Now Reading:

ڈھاکہ ٹیسٹ: بنگلادیش کی ٹیم مشکلات کا شکار

ڈھاکہ: پاکستان کے خلاف پہلی اننگ میں بنگلادیش کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی ہیں جبکہ بنگلادیش کے صرف 22 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے جس کا دوسرا میچ ڈھاکہ کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جبکہ آج چوتھے دن کے کھیل کے موقع پر بنگلا دیش کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔

بنگلادیش کے اننگ کے آغاز میں ہی صرف 22 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں، آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں شادمان اسلام، محمود الحسن اور مومن الحق شامل ہیں جبکہ 278 رنز کا ٹریل اب بھی باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل جاری، میچ بے نتیجہ رہنے کا قومی امکان

چوتھے دن کے کھیل کا آغاز بھی بوندا بادی کے باعث تاخیر کا شکار رہا اور گراؤنڈ اسٹاف نے اسٹیڈیم کی پچ اور اسکوائر کو ڈھانپ رکھا تھا تاہم بعد ازاں پاکستان نے دوبارہ اپنی اننگ کا آغاز کیا۔

Advertisement

پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اظہر علی نے کیا جبکہ بابر اعظم 76 رنز اسکور کرکے پویلین لوٹ گئے ہیں اور ان کے پیچھے ہی اظہر علی بھی 56 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان ٹیم نے اپنی پہلی اننگ 4 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بناکر ڈکلیئر کردی ہے جبکہ فواد عالم 50 رنز بناکر اور محمد رضوان 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، سیریز میں شامل دونوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بابر اعظم کی کپتانی پر اظہر علی ان کی حمایت میں سامنے آگئے
رضوان نے قومی ٹیم کو متحد کرنے کا کریڈٹ شاہین کو دے دیا
قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کی ایک بار پھر بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی خواہش
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا، سنیل نارائن
بد قسمتی ہے ہماری حکومت کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کرتی، بھارتی حریف کو شکست دینے والے شاہ زیب کا شکوہ
خیبر پختونخوا، محکمہ کھیل کے افسران کے تبادلے اور تعیناتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر