Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈھاکہ ٹیسٹ: خراب موسم بنگلادیش کی مدد کو آپہنچا

Now Reading:

ڈھاکہ ٹیسٹ: خراب موسم بنگلادیش کی مدد کو آپہنچا

ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل بارش اور کم روشنی کے باعث روک دیا گیا ہے۔

ڈھاکہ کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کے پہلے دن کا کھیل بارش اور کم روشنی کے باعث روک دیا گیا ہے۔

پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز اسکور کرلیے ہیں جبکہ آج کا دن پاکستان کے بلے بازوں کے نام رہا۔

کپتان بابر اعظم 60 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ کپتان کا ساتھ اظہر علی دے رہے ہیں جو اب تک 36 رنز بناچکے ہیں جبکہ اوپنرز عابد علی 39 رنز اور  عبداللہ شفیق 25 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ہیں۔

علاوہ ازیں پاکستان کے پیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان محمد رضوان، عابد علی، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، فہیم اشرف، حسن علی، نعمان علی، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا پہلا میچ جیت کر پاکستان کو سیریز میں 1،0 کی برترتی حاصل ہے۔

اس سے قبل کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی  جس میں اوپنرز عابد علی اور عبداللہ شفیق نے بیٹنگ میں اہم کردار کیا تھا۔

یاد رہے کہ سیریز میں شامل دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں جبکہ پاکستان کے دورہ بنگلادیش کے دوران 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلی گئی جس میں پاکستان نے بنگلادیش کو کلین سوئپ کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کی ایک بار پھر بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی خواہش
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا، سنیل نارائن
بد قسمتی ہے ہماری حکومت کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کرتی، بھارتی حریف کو شکست دینے والے شاہ زیب کا شکوہ
خیبر پختونخوا، محکمہ کھیل کے افسران کے تبادلے اور تعیناتی
بھارتی نوجوان نے شطرنج کے عالمی چمپئن چینی کھلاڑی کو چیلنج کر دیا
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر