سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین میچ میں شائقین کی تعداد پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں وسیم اکرم نے خالی اسٹیڈیم پہ مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ پاکستان کی پرفارمنس کے باوجود شائقین کا نہ آنا مایوس کن ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ کوئی مجھے بتائے کہ شائقین کہاں ہیں۔
Incredibly sad to see an empty stadium in Karachi for the #PAKvWIt20 especially after the performance of Pakistan Team in the last month. I’m pretty sure I know why but I want to hear from you! Tell me, where is the crowd and why??
Advertisement— Wasim Akram (@wasimakramlive) December 14, 2021
یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو با آسانی 63 رنز سے شکست دی تھی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محمد رضوان (78) اور حیدر علی (68) کی جارحانہ اننگز کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے تھے۔
جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 19 اوورز میں 137 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
محمد وسیم جونیئر اور شاداب خان نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 4 اور 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News