Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈھاکہ ٹیسٹ میں پاکستان کی فتح، سیریز میں بنگلادیش کو وائٹ واش

Now Reading:

ڈھاکہ ٹیسٹ میں پاکستان کی فتح، سیریز میں بنگلادیش کو وائٹ واش
Advertisement

ڈھاکہ: ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو اننگ اور 8 رنز سے شکست دے دی ہے۔

ڈھاکہ کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا جس کے آخری دن کا کھیل کا اختتام پاکستان کے نام رہا اور پاکستان نے بنگلادیش کو اننگ اور 8 رنز سے شکست دے دی۔

بنگلادیش کی پوری ٹیم دوسری اننگ میں 205 رنز پر آل آؤت ہوگئی جبکہ بنگلادیش کی جانب سے شقیب الحسن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 رنز اسکور کیے جبکہ بنگلادیش کی جانب سے لٹن داس نے 45 اور مشفیق الرحیم نے 48 رنز اسکور کیے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ ٹیسٹ: مرد میدان ساجد خان نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا

پانچویں دن کا کھیل دلچسپ دیکھنے کو ملا کیونکہ دونوں ٹیموں کی جانب سے اچھی کارکردگی دیکھنے کو ملکی جبکہ پاکستان کی جانب سے بولرز نے اچھی گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ پاکستان کے نام کردیا۔

Advertisement

پاکستان کی جانب سے مرد میدان ساجد خان نے آج پھر اچھی گیند بازی کی اور 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس کے بعد اس میچ میں ساجد خان کی کل 12 وکٹیں ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگ میں صرف 87 رنز ہی اسکور کرسکی تھی جبکہ بنگلادیش کی ٹیم دوسری اننگ کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور ان کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گرگئی جس کے بعد دوسری وکٹ بھی 12 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی جبکہ تیسری وکٹ 19 رنز اور چوتھی وکٹ 25 رنز پر گری۔

اسی طرح بنگلادیش کی چھٹی وکٹ 147 رنز، ساتویں وکٹ 198 رنز، آٹھویں وکٹ 200 رنز، نویں وکٹ 204 اور دسویں وکٹ 205 رنز پر گر گئی۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگ میں سب سے زیادہ شکار ساجد خان نے کیے ، ساجد خان نے صرف 42 رنز دے کر بنگلادیش کے 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اس طرح وہ تیسرے دن کے کھیل کے مرد میدان قرار پائے جبکہ ایک وکٹ شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کی اور مزید ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

                                                                یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ ٹیسٹ: سیریز میں پاکستان کی فتح یقینی نظر آنے لگی

خیال رہے کہ ڈھاکہ ٹیسٹ آغاز سے ہی بارش اور خراب موسم کے باعث تعطل کا شکار رہا ہے جبکہ پاکستان ٹیم نے اپنی پہلی اننگ 4 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز پر ڈکلیئر کردی تھی جبکہ فواد عالم 50 رنز بناکر اور محمد رضوان 53 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

Advertisement

علاوہ ازیں پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 76 رنز اسکور کیے تھے جبکہ اظہر علی 56، عابد علی 39 اور عبداللہ شفیق نے 25 رنز اسکور کیے تھے۔

یادرہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا پہلا میچ جیت کر پاکستان کو سیریز میں 1،0 کی برترتی حاصل ہے جبکہ سیریز میں شامل دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
متحدہ عرب امارات، معاہدے کی خلاف ورزی پر عثمان خان کے خلاف تحقیقات شروع
آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ سن رائزز حیدرآباد نے بنا ڈالا
قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی، شاہد آفریدی داماد کے حق میں سامنے آگئے
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات
عثمان خان نے ملک کی نمائندگی کی خاطر بڑی آفر ٹھکرادی
شاہد آفریدی نے عامر اور عماد کی واپسی کا فیصلہ درست قرار دے دیا
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر