پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈکوچ 3 ماہ بعد واپس گھر پہنچ گئے ہیں جبکہ اس موقع پر ان کی اپنی بیٹیوں کے ساتھ پیار بھری ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
Clearly…I’m home after a long 3 month’s of cricket serving the great Pakistan 🇵🇰 pic.twitter.com/gtG76pzoFJ
— Saqlain Mushtaq (@Saqlain_Mushtaq) December 17, 2021
ویڈیو کے کیپشن میں ثقلین مشتاق نے لکھا کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی کے بعد 3 ماہ بعد گھر واپس لوٹے ہیں جبکہ اس موقع پر ان کی بیٹیاں ان کے سر اور داڑھی کے بالوں میں چھوٹے کلپس لگارہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثقلین مشتاق اپنی بیٹیوں کی اس محبت پر پرسکون دکھائی دے رہے ہیں جبکہ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ ثقلین مشتاق کی اس سے قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ان کی بیٹیوں نے انہیں میک اپ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
