Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلش کھلاڑی محمد رضوان سے سیکھنے کیلئے بے تاب

Now Reading:

انگلش کھلاڑی محمد رضوان سے سیکھنے کیلئے بے تاب
پاکستان

پاکستان

انگلینڈکی وومن کرکٹر سارہ ٹیلر پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمدرضوان سے سیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

سسیکس کاؤنٹی کے محمد رضوان کو سائن کرنے کی ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’محمد رضوان سے سیکھنے کے لیے بے تاب ہوں، یہ زبردست سائننگ ہے‘۔

سارہ ٹیلر انگلینڈ وومنز کرکٹ ٹیم کی کامیاب ترین وکٹ کیپربلے باز وں میں شمار ہوتی ہیں۔

انہوں نے 126 ایک روزہ میچز میں 38 کی اوسط سے 4056 رنز بنارکھے ہیں اور وکٹوں کے پیچھے 138 شکار کیے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کے 90 میچز میں  29 کی اوسط سے 2177 رنزبنانے کے ساتھ ساتھ 74 شکار کیے ہیں۔

واضح رہے کہ سسیکس کاؤنٹی نے محمد رضوان سے چیمپئن شپ اورٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے معاہدہ کیا ہے۔

سسیکس کاؤنٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد  رضوان اپریل میں آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے بعد سسیکس ٹیم جوائن کریں  گے۔

Advertisement

محمد رضوان  جولائی کے وسط میں وائٹلٹی بلاسٹ کے اختتام تک چیمپئن شپ اورٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سسیکس کی نمائندگی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
پاکستان کے ارحم بن فرخ نے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا
فرانسیسی اسٹار فٹبالر امباپے ریال میڈرڈ کا حصہ بن گئے
سری لنکن کرکٹر کو  گولی مارکر ہلاک کردیا گیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرر رینکنگ جاری، بابر اور شاہین شامل
پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ کے لیے شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر